سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پختون تحفظ موومنٹ کی جانب سے جلسہ کا انعقاد کیا گیا، گرفتارافراد کو عدالتوں میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا، احسان اللہ احسان اور مسلم خان کو بھی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا، کبل گراؤنڈ پر ہونے والے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے منظور پشتین ،علی وزیر، محسن داوڑ، سینٹر عثمان کاکڑ، مختیار یوسفزئی، ثنااعجاز، اقبال عیسیٰ خیل ،ملک ریاض اور دیگر مقررین نے کہاکہ طویل عرصہ سے پختون قوم مظالم اور محرومیوں کا شکار رہی ہے، پختونوں کے حقوق کے لئے ہم نے جدوجہد شروع کررکھی ہے اور ہم دنیا کو بتا نا چاہتے ہیں کہ پختون دہشت گرد نہیں بلکہ پرامن قوم ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے، تاکہ عدالت گنہگار اور بے گناہ افراد کے حوالے سے فیصلہ کرے،انہوں نے کہاکہ ان پر غداری کے الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی ایم کے جلسہ میں سوات سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں نے قافلوں کی شکل میں شرکت کی، اس دوران سیکورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی
