چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات کے بہادر نوجوان نے قطر میں جان پر کھیل کر بچوں کو بچا لیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے بہادر نوجوان نے قطر کے شہر دوحہ میں جان پر کھیل کر تین بچوں کو موت سے بچالیا۔ گذشتہ روز دوپہر کو دوحہ کے ایک گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ سوات کے نوجوان نے پٹروس میں بچوں کی شور اور رونے کی آواز سنی، تو جاکر دیکھا کہ گھر میں آگ لگی ہوئی ہے اور ہر طرف دھواں ہی دھواں ہے۔ اس دوران شیراز نے گھر کے اندر دھویں اور آگ میں کود کر ایک کمرہ جس میں آگ لگی ہوئی تھی، سے تینوں بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نکالا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا۔یوں اس نے بچوں کی جان بچا لی۔ دوحہ میں جس گھر میں آگ لگی ہوئی تھی اور شیراز احمد نامی نوجوان نے جان پر کھیل کر جن تین بچوں کو بچایا، اس عمل کے دوران شدید دھویں کی وجہ سے شیراز کی حالت بھی غیر ہوگئی، لیکن انہوں نے اس حالت میں بھی بچوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ اس کے بعد شیراز کو بھی طبی امداد دی گئی اور کچھ دیر بعد ہی اس نوجوان کی حالت ٹھیک ہوگئی۔ آگ والے گھر سے بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا تھا جس کے بعد ایک کم عمر بچی بے ہو شی کی حالت میں چلی گئی تھی۔ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد کے بعد اب وہ بھی ہوش میں آگئی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد علاقہ کے لوگوں نے سوات کے نوجوان کی بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے تین معصوم بچوں کی جان بچاکر اہل سوات کا سر فخر سے بلند کیا

Related posts

سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کے خلاف اہل مینگورہ سراپا احتجاج

Ba Khabar Swat

سوات اور گرد نواح کے اضلاع میں زلزلہ، شدت 4.5 ریکارڈ

Ba Khabar Swat

چمتلئی، ایک شخص درخت سے گر کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment