چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

صفائی ستھرائی مقابلہ، جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت کی طرف سے ٹی ایم ایز اورمقامی اداروں کے مابین رواں صفائی ستھرائی مقابلہ کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی سوات کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ تمام اداروں نے ڈی سی سوات کواپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس مقابلہ کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی سطح پر ایک کمیٹی کی تشکیل بھی عمل میں لائی گئی ہے، جس میں صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ضلعی سطح پر امپائرز کی تقرری سمیت ضابطہ کار بھی وضع کیا جا چکا ہے۔ ڈی سی سوات نے تمام محکموں کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زور ڈالا کہ رواں صفائی مہم میں تمام جگہوں کو یکساں توجہ دی جائے۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سوات کے طلبہ کی کاوش، ”ارطغرل“ کا پشتو ورژن 75 فیصد مکمل کرلیا

Ba Khabar Swat

ذاتی فائدے کے لیے حکومت کے لاکھوں روپے کا نقصان کیا جارہاہے، اختر شاہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment