چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینار پاکستان جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ 13مئی مینار پاکستان جلسہ جیت کا عنوان بن جائے گا ۔پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ نظریۂ پاکستان کی تقویت کا باعث بنے گا ۔متحدہ مجلس عمل کی دوبارہ بحالی سے سیکولرقوتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی سوات ضلعی ہیڈکوارٹر ادارہ الخدمت الاسلامیہ مینگورہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل نظریہ پاکستان کو دوبارہ زندہ کرنے اور ملک کو صاف ستھری قیادت کی فراہمی کے لئے عمل میں آئی ہے ۔

Related posts

سوات کی طالبہ کا اعزاز، عالمی تحریری مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

Ba Khabar Swat

MIngora,Swat

Ba Khabar Swat

Earthquake Jolts Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment