سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ کوہستان گٹ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں کے درمیان تصادم میں سات افراد زخمی ہوگئے ۔ رحیم اور رفیق گروہوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم ہوا جس میں فائرنگ اور چھریوں کے وار سے سات افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے دونوں گروہوں کے افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔
previous post
