چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات پی ٹی آئی کامضبوط گڑھ بن چکاہے، فضل حکیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر اور چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے کہا ہے کہ دوسری جماعتوں سے سرگرم سیاسی کارکنوں کی جوق در جوق شمولیتوں کی وجہ سے سوات، پاکستان تحریک انصاف کامضبوط گڑھ بن چکاہے۔ پاکستان تحریک انصاف اپنی کارکردگی کی بدولت آئندہ عام انتخابات میں ضلع سوات سمیت پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اوربھاری اکثریت کے ساتھ مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگورہ سٹی کے علاقے نوے کلے میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی سیکڑوں اہم شخصیات نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا۔

Related posts

25 جون کو دریائے سوات میں لاپتا ہونے والے شخص کی لاش مل گئی

Ba Khabar Swat

پیرامیڈیکس کا اہم اجلاس زیر صدارت میاں گل علیم منعقد

Ba Khabar Swat

طالبانائزیشن و فوجی آپریشن سے متاثرہ سوات کے لیے جرگہ ناگزیر ہے، عبدالرحیم

Ba Khabar Swat

Leave a Comment