سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) عید کی سرکاری چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی سوات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عید کے تیسرے روز لاکھوں کی تعداد میں لوگ واپس اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے جن میں بیشتر لوگ نوکر پیشہ افراد تھے۔ منگل کو بھی سوات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔ ہزاروں کی تعداد میں سیاح سوات آئے اور سیاحتی مقامات کی طرف روانہ ہوگئے ۔ شموزئی پل سے کبل اور مٹہ روڈ پر سیاحوں کی آمد کی وجہ سے گاڑیوں کا شدید رش دیکھنے میں آرہا ہے
previous post
