(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کے محلہ رحمان آباد میں پولیس اہلکار نے بیوی کو قتل کردیا۔ 24 سا لہ مقتولہ مسماۃ(ج) کے والدین نے اپنے داماد پولیس اہلکار شمشیر علی پر دعویداری کی کہ اس نے ان کی بیٹی کو تشدد کرکے قتل کیا ہے۔ ملزم اور مقتولہ کی شادی دس سال قبل ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔
