چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مولانا حجت اللہ کا آزاد حیثیت میں شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمان نے سوات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 سے سوات میں اپنے سب سے مضبوط امیدوار مولانا حجت اللہ سے زبردستی ٹکٹ واپس لے کر ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے حق میں دستبردار کرادیا جس کے بعد مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت میں شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ مولانا حجت اللہ کو ایم ایم کا ٹکٹ دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے انتخابی مہم کا آغاز بھی کردیا تھا۔ گذشتہ روز 29 جون کو کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا جس کے بعد ان کا نام حتمی لسٹ میں شامل کردیا گیا۔ 30جون کو نشانات الاٹ کرنے کے موقع پر ریٹرننگ آفیسر کو مولانا فضل الرحمان کا خط پیش کیا گیا جس میں انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کو لکھا تھا کہ ان کے امیدوار کو کتاب کا نشان نہ دیا جائے جس کے بعد وکلا نے ریٹرننگ آفیسر کو دلائل دیں۔یوں انہوں نے مولانا حجت اللہ کو آزاد امیدوار قرار دے کر ان کو گھڑی کا نشان دے دیا۔ مولانا حجت اللہ نے پارٹی کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف آزاد حیثیت میں شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف کل پیر کو ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا۔ این اے 3سوات میں ایم ایم اے کے ارکان نے مولانا حجت اللہ کی آزاد حیثیت میں حمایت کا بھی اعلان کردیا ۔

Related posts

جہانزیب کا لج کے طلبہ کا فرانس کے صدر کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

Six Injured as Over-speeding Vehicle Overturns

Ba Khabar Swat

سوات، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے چار اہم ارکان گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment