چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ڈویژن بھر میں الیکشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ،الیکشن کمشنر ملاکنڈ ڈویثرن

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) الیکشن کمشنر ملاکنڈ ڈویثرن جاوید اقبال خٹک نے پختونخوا ریڈیو سوات کے پروگرام ’’حال احوال‘‘میں حالیہ عام انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلات بتاتے اور سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں نئے الیکشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ملاکنڈ ڈویژن کے ساتوں اضلاع میں 3798207مردوخواتین ووٹروں کیلئے قومی کی 10نشستوں پر 92جبکہ صوبائی اسمبلی کی 24نشستوں پر 255امیداروں کے چناؤ کیلئے مناسب فاصلوں اور مقامات پولنگ اسٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں ۔جن میں الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق سکیورٹی، آبنوشی ،بجلی کی بلا تعطیل فراہمی اور واش روم وغیرہ کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے گھروں سے نکلیں۔انہوں نے ڈویثرن بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کے دن گھروں سے نکل کررائے دہی کا حق بھرپور انداز میں استعمال کریں۔

Related posts

سوات، پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے 25 تا 28 مارچ مہم کا آغاز ہوگا

Ba Khabar Swat

سوات، فائرنگ، اقدامِ خودکشی اور ٹریفک حادثات،چار افراد زخمی

Ba Khabar Swat

سوات، لوڈ شیڈنگ کا پھر سے آغاز، دورانیہ چار تا چھے گھنٹے جاری

Ba Khabar Swat

Leave a Comment