سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ25جولائی کوفیس بکیوں اورعملی اقدامات اٹھانے والوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ ملاکنڈڈویژن پرکئی جماعتوں کے امیدواروں نے حکمرانی کی ہے مگرعوام کے مسائل کوہمیشہ طاق نسیاں میں رکھاگیاہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)نے مینڈیٹ لئے بغیر اس خطے کیلئے جوقربانیاں دی ہیں،واس خطے کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اتروڑ،گبرال،کنئی،اوشو،مٹلتان، کالام میں بڑے بڑے سیاسی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکڑوں افرادنے دیگرسیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ14جولائی کو پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرمیاں شہبازشریف شانگلہ اورسوات میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔وہ ملاکنڈڈویژن کی ترقی اوریہاں کے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ترقی کا منشورپیش کریں گے۔
previous post
