چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات یونیورسٹی، 350 سے زائد طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  یونیورسٹی آف سوات میں وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 350 سے زائدطلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روزپی ٹی سی ایل کیمپس سوات یونیورسٹی میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں مہمان خصوصی یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان نے مختلف شعبہ جات میں زیرتعلیم طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ ا س موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کے جدیددورمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت مسلم ہے۔ طلبہ کو ملک وقوم کی ترقی میں مثبت کرداراداکرنے کے لیے تعلیم کے میدان میں اپنے جوہردکھاناہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سوات یونیورسٹی اپنے محدودوسائل میں رہتے ہوئے طلبہ کوبہترسے بہترسہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، تاکہ نوجوان نسل کومختلف شعبہ ہائے زندگی میں کلیدی کرداراداکرنے کاقابل بنایاجاسکے۔

Related posts

نو بیاہتا دلہن پستول چل جانے سے جاں بحق

Ba Khabar Swat

سستے بازار کا قیام صرف اور صرف یہاں کے عوام کو ریلیف دینا ہے، اے سی عامر علی شاہ

Ba Khabar Swat

سوات،سی ٹی ڈی پولیس کاچھاپہ،بھتا خورملزم گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment