چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پی کے 4، عزیزاللہ گران کی لیڈ کم ہوکر 49رہ گئی، فیصلہ آج ہوگا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے حلقہ پی کے 4 پر تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار عزیز اللہ گران کی لیڈ سرکاری ووٹوں کی گنتی کے بعد 182 سے کم ہو کر 49 رہ گئی۔ اس حلقہ پر پی ٹی آئی کے عزیز اللہ 14426 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔ ن لیگ کے صوبائی صدر اامیر مقام نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 14244ووٹ حاصل کیا تھا۔ امیر مقام کے سیکرٹری کے مطابق سرکاری ووٹوں کی گنتی کے بعد لیڈ کم ہوکر49 ہوگئی ہے، لیکن پولنگ سٹیشن اوغز میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا ووٹ 64تھا جس پر پریزایڈنگ آفیسر کے دستخط موجود ہیں۔ اس ریٹرننگ آفیسر کے نتائج میں اس پولنگ سٹیشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا 364 ووٹ یعنی تین سو ووٹ زیادہ درج ہے جس کے خلاف آج وہ دوبارہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر جائیں گے۔

Related posts

سوات اور دیگر علاقوں کے لئے ٹیکس سے استثنا دس سال کردیا جائے

Ba Khabar Swat

سوات ،پی ٹی آئی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی کا پول کھل گیا

Ba Khabar Swat

سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment