چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ گراسی گراؤنڈ آتش بازی، پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے گراسی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے آتش بازی اور بم نما پٹاخوں کے استعمال پر تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گذشتہ رات پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گراسی گراؤنڈ میں جمع ہوکر بم نما پٹاخوں سے شدید دھماکے کیے جس کی وجہ سے پورے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ دھماکوں کی وجہ جانے کے لیے ایک دوسرے کو فون کرتے رہے۔ سیدو شریف پولیس نے پہنچ کر تین افراد عابد خان، عابد الرحمان اور عدنان احمد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

Related posts

بیگم کلثوم نواز کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

Ba Khabar Swat

Power Load Shedding Shoots up as Summer Begins, Says Fazal Rahman Nono

Ba Khabar Swat

زرعی تحقیقی ادارہ مینگورہ، یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment