چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیدو شریف ،ہسپتال عملہ کی غفلت سے زچہ بچہ جاں بحق ، لواحقین آپے سے باہر

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف ہسپتال میں عملہ کی غفلت کی وجہ سے زچہ بچہ جاں بحق ہوگئے ۔ لواحقین اور لوگوں نے لاش ہسپتال کے سامنے رکھ کر سیدو شریف روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔ سرکاری گاڑی لوگوں پر سے چڑھ کرگزرنے پر مشتعل مظاہرین نے سرکاری گاڑی الٹا دی۔بونیر سے تعلق رکھنے والے لاجبر اپنی زوجہ کو گذشتہ رات سیدو شریف ہسپتال لائے تھے ۔ ان کے مطابق گائنی وارڈ میں ڈاکٹرز موجود نہیں تھے اور باقی عملہ فیس بک استعمال کرنے میں مصروف تھا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور عملہ کی منت سماجت کی لیکن کوئی نہیں آیا ،جس کی وجہ سے زچہ بچہ دونوں جاں بحق ہوگئے ۔ لواحقین اور دیگر لوگوں نے لاش سڑک پر رکھ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اس دوران ایک سرکاری گاڑی نے مظاہرین سے کہا کہ وہ سرکاری گاڑی کو راستہ دے لیکن مظاہرین کے انکار پر انہوں نے گاڑی مظاہرین پر چڑھانے کی کوشش کی، جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ مظاہرین نے سرکاری گاڑی الٹا کر ڈرائیور کو نکال کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ بعد میں انتظامیہ سے مزاکرات کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کردیا ۔

Related posts

عمران نیازی نالائق اور نااہل سیاستدان ثابت ہوگئے ہیں انجینئر امیر مقام

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

کالام، ہوٹل کمرے میں گیس لکیج سے سیاح جاں بحق

Ba Khabar Swat

Leave a Comment