چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

حلقہ پی کے4میں بقایا پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ گنتی آج صبح سے شروع ہوگی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کے صوبائی حلقہ پی کے4میں بقایا پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ گنتی آج صبح سے شروع ہوگی۔ اس حلقہ سے تحریک انصاف کے عزیز اللہ نے14426ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی اور ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام 14244ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے دوبارہ گنتی کے لئے درخواست دی تھی، جن میں چار پولنگ سٹیشن کے علاوہ باقی پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ گنتی میں برتری49 ووٹ رہ گئی تھی۔ چار پولنگ سٹیشنوں کے بیلٹ پیپرز قومی اسمبلی کے حلقہ کے ساتھ جانے کی وجہ سے باقی گنتی روک دی گئی تھی۔ اب بقایا چار پولنگ سٹیشنوں پر گنتی امیدواروں یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں آج بدھ کو ہوگی۔

Related posts

مینگورہ قمبر، دکان کی چھت گرنے سے دکان دار زخمی

Ba Khabar Swat

راجہ آباد قاضی بابا، پانی کے تنازعہ پر سمیع اللہ کی فائرنگ، نواب علی زخمی

Ba Khabar Swat

سوات بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،کانٹے دار مقابلے کا امکان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment