چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

عیدالاضحی کی آمد ، ضلعی انتظامیہ کا صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر قربانی کے جانوروں میں کانگو وائرس کے ممکنہ خطرات کا تدارک کرنے کے لیے فوری طور پر ہمہ گیر صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات کی زیرِصدارت ان کے دفتر گل کدہ سیدو شریف میں اجلاس ہوا ۔جس میں آئندہ ایک عشرے کے دوران مویشی منڈیوں، بازاروں اور گلی کوچوں میں جانوروں کی بہتات کے سبب کانگو وائرس نمودار ہونے اور اس کی ہلاکت آفرینیوں کے امکانات ختم کرنے کے لیے متعدد فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدالاضحی سے ایک ہفتہ قبل دفعہ 144 نافذ کرکے سڑکوں اور گلی کوچوں میں جانوروں کی ہرقسم آلائشوں کی فوری صفائی یقینی بنائی جائے گی۔ مویشیوں کی ہرقسم گندگی کو دریائے سوات یا ندی نالوں میں بہانے کی مؤثر روک تھام کی جائے گی۔ اجلاس میں عیدلاضحی کے دوران ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس سی، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں اور شعبوں کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Related posts

اے این پی سوات نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی کیمپ لگالیا

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سوات، کورونا سے مزید دو مریض انتقال کرگئے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment