(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات یونیورسٹی میں تحقیق سے متعلق’’ریسرچ میتھاڈالوجی‘‘ کے موضوع پر سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیاجس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران نے شرکت کرکے تحقیق کے مختلف پہلوؤں سے آگاہی حاصل کی۔ تربیتی ورکشاپ کااہتمام یونیورسٹی آف سوات کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کے لرننگ انویشن ڈویژن اسلام آبادکے تعاون سے کیاتھا۔ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پربحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرسوات یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان نے کہاکہ یونیورسٹی کی سطح پرمختلف شعبہ جات میں تحقیق کے کلچرکوفروغ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ اعلیٰ تعلیم کے یہ ادارے طلبہ وطالبات کوایک بہترتعلیمی ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بھی خدمت کرسکیں۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسنز پشاوریونیورسٹی کے ڈاکٹرجنیداورانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادکے ڈاکٹرعارف سلیم نے بالترتیب کوانٹیٹیٹواورکوالیٹیٹوریسرچ کے طریقہ کارپرمفصل لیکچرزدیے۔
