چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ایٹا ٹیسٹ، سوات، شانگلہ اور بونیر کے طلبہ و طالبات کی شرکت

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)    سوات کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے دوبارہ ایٹا ٹسٹ کا انعقاد،سوات، شانگلہ اور بونیرکے 1300 طالبات سمیت 5402 طلبہ شریک ہوئے۔ صوبے کے آٹھ مقامات پر ٹسٹ کا انعقاد کیاگیا۔ اس سے پہلے جولائی کے مہینے میں ٹیسٹ بارش کی وجہ سے منسوخ ہواتھا۔ سٹیڈیم میں بہترین انتظامات کیے گئے۔ طلبہ و طالبا ت کو گرمی سے بچانے کے لئے پنکھے اور ٹھنڈا پانی مہیا کیا گیا۔ ایٹا ٹسٹ کے فوکل پرسن چلڈرن سپیشلسٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ او رایٹاسمیت خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے نمائندوں کے ساتھ پولیس بھاری نفری موجود رہی۔ اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر نعیم اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کا رزلٹ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ویب سائٹ پر دیا جائے گا۔

Related posts

پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس جہا نزیب نفیس ایڈو کیٹ کی زیر صدارت منعقد

Ba Khabar Swat

ٹرانسپورٹ کی شدید قلت کا فضل حکیم خان نے نوٹس لے لیا

Ba Khabar Swat

پولیس سرچ آپریشن میں قتل میں مطلوب ملزمہ گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment