چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق،3زخمی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیر وتفریح کے لئے جانے والے ایک ہی خاندان کی سوزوکی پک اپ گاڑی قادر بانڈہ کے مقام پر بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دس سال کی بچی عمریت دختر گلاب موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ گلاب ولد محمد اجان اور مسماۃ (ر) زوجہ محمد ی جان زخمی ہوگئے، ان کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹریفک کادوسرا حادثہ بیدرہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں پر چینگ چی رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں پندرہ سالہ نوجوان مسعود ولد ملک زادہ سکنہ بیدرہ جاں بحق اور تیرہ سالہ نعمان ولد امجد کا پاؤں کٹ گیا جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے ۔

Related posts

مینگورہ بائی پاس، چور بیٹری کی دکان کا صفایا کرگئے

Ba Khabar Swat

سیدوشریف ائرپورٹ پچھلے 20سال سے بند،سیاحوں اور بیرون ملک مقیم کو مشکلات کا سامنا

Ba Khabar Swat

سوات، 7 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 3160 ہوگئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment