چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات یونیورسٹی، زیتون کی کاشت سے شجرکاری مہم کاآغاز

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی کے زیراہتمام زیتون کی کاشت سے شجرکاری مہم کاآغازکر دیا گیا۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز زیرِ تعمیرچارباغ کیمپس میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمدجمال خان، اے سی چارباغ زوہیب حیات، سنٹرفارپلانٹس سائنسزاینڈبائیوڈائیورسٹی کے ڈائریکٹرڈاکٹرحسن شیراورمحکمہ زراعت کے جان محمدسمیت دیگرفیکلٹی ممبران اورطلبہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرنے کہاکہ سوات کی آب وہواز یتون کی کاشت کے لیے انتہائی موزوں ہے، جس سے استفادہ کرکے خطیرزرِمبادلہ کمایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ سوات یونیورسٹی میں زیتون کا پروسسنگ یونٹ قائم کیاجائے گا،جس کامقصدنہ صرف زیتون کی کاشت کوفروغ دیناہے بلکہ مقامی کاشتکاروں کوایک ایساپلیٹ فارم مہیاکرناہے جس کے ذریعہ وہ زیتون کی پیداوارسے خاطرخواہ آمدن حاصل کرسکیں۔

Related posts

نوجوان نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی

Ba Khabar Swat

سیدو شریف،نوجوان کی خود پر فائرنگ،زندگی کا چراغ گل کرلیا

Ba Khabar Swat

سوات، متحدہ مجلس عمل کا اتحاد عملی طور پر ٹوٹ گیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment