سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) آئی ویلفیئر ہسپتال مینگورہ میں نابینا افراد کے لئے مفت آنکھوں کی فراہمی، دس مریضوں کو امریکہ کے تعاون سے آنکھیں لگا کر ان کی بنائی بحال کردی گئی۔ مزید آنکھیں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دی گئیں۔ آئی ویلفیئر ہسپتال مینگورہ میں گذشتہ روز امریکہ کی ایک تنظیم کی جانب سے ڈاکٹر ظاہر شاہ کو مزید آنکھیں فراہم کیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر ظاہر شاہ نے ڈاکٹر فواد اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ امریکہ سے سوات جیسے پسماندہ علاقے کے نابینا افراد کے لئے مفت آنکھیں بھیج رہے ہیں۔اس حوالہ سے ایک مریض پر خرچہ5 سے 6لاکھ روپے ہے جوکہ یہاں کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔
previous post
