سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں قائم یتیم اور بے سہارا بچوں کے صوبہ کے سب سے بڑے ادارے ’’ خپل کور ‘‘کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کو خوب اجاگر کیا ۔بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ایلمنڑی اینڈ ایجوکیشن ارشدخان تھے ۔ادارہ کے ڈائریکٹر محمدعلی نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ خپل کورفاؤنڈیش کے زیر اہتمام خپل اسکول کی بنیاد 1996میں رکھی اور اس وقت اس ادارے میں 400سے زائد بچوں اور 400کے قریب بچیوں کو نہ صرف چھت فراہم کی گئی ہے بلکہ ان کی مفت تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ ان کی اعلیٰ تعلیم کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں ۔
previous post
next post
