سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے تحصیل مٹہ کے مختلف تھانوں اور چوکیوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے پولیس چوکی اشاڑے اور تھانوں کا دورہ کرکے وہاں پولیس اہلکاروں کی حاضری، پولیس ریکارڈ اور روزنامچہ کا معائنہ کیا۔ حوالات میں بند ملزموں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کو کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کریں اور کسی بے گناہ شخص کو گرفتار نہ کریں۔ مجرموں اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمۂ پولیس سوات میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا۔
previous post
