چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جہانزیب کالج، اسلحہ چھین کر طالب علم کا سیکورٹی گارڈ پر وار

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں شناختی کارڈ دکھانے کے مطالبہ پر ایک طالب علم نے کالج کے سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر اس پر وار کر دیا۔ گذشتہ روز کالج میں داخلہ کے وقت کالج کا شناختی کارڈ گلے میں نہ ڈالنے پر جب سیکورٹی گارڈ نے ایک طالب علم سے کالج کارڈ چیک کرانے کا مطالبہ کیا، تو طالب علم سیخ پا ہوگیا اور سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر اس کو زدوکوب کیا۔ واقعہ کے بعد جمعرات کو کالج کے درجۂ چہارم ملازمین نے احتجاج کیا اور کالج کے پرنسپل کے دفتر گئے۔ اس سے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے اور گارڈ کو ہراساں کرنے والے طالب علم کو کالج سے نکال دیا جائے۔ پرنسپل کی یقین دہانی پر ملازمین نے احتجاج ختم کردیا۔

Related posts

کوزہ بانڈئی، جواں سال لڑکی نے زہریلی دواکھا لی

Ba Khabar Swat

مدین،”ٹورسٹ انٹری فیس“ کے نام پر ڈنڈا برادر سرگرم

Ba Khabar Swat

تحصیل کونسل بابوزئ بجٹ، اپوزیشن کے تحفظات برقرار ، منظوری نہ ہوسکی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment