چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات ضمنی الیکشن، تحریک انصاف شدید اختلافات کا شکار ہوگئی

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں ضمنی الیکشن کے دوران موروثی سیاست کے پیش نظر تحریک انصاف میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔ پی کے 3کا ٹکٹ ایم این اے ڈاکٹر حیدرعلی کے بھتیجے کو جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف بانی رہنما نے بغاوت کا اعلان کردیا۔ حلقے سے آزاد الیکشن لڑنے کے لئے ٹرانسفارمر کا انتخابی نشان حاصل کرلیا۔ حلقہ پی کے 7 میں بھی ایم این اے مراد سعید کے قریبی ساتھی فضل مولا کو ٹکٹ ملنے پر پارٹی میں اندورنی اختلافات شدید اختیار کرگئے ہیں، جس کے باعث دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی کے لئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ تحریک انصاف کے بانی رہنما اور سابق جنر ل سیکرٹری محمد زیب خان نے بتایا کہ عام انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے کے بعد ایم این اے مراد سعید نے جرگہ کرکے ان کے ساتھ ضمنی الیکشن میں ٹکٹ جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر اب سب مکر گئے ہیں جس کی بنا پر انہوں نے اب میدان میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

Related posts

اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کی کامیابی علاقہ کی بد قسمتی ہے، ساجد خان

Ba Khabar Swat

صوبائی سیکرٹری ریلیف اینڈ ری ہبیلی ٹیشن کا سوات کا دورہ

Ba Khabar Swat

نیشنل یوتھ اسمبلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کا منظم پلیٹ فارم ہے، آرپی او ملاکنڈ ڈویژن

Ba Khabar Swat

Leave a Comment