چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جہانزیب کالج،سلیم الرحمان کی بی ایس ہرپروگرام کے لئے 10 نشستیں بڑھانے کی ہدایات

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  وائس چانسلر سوات یونیورسٹی نے ایم این اے سلیم الرحمان کی درخواست پر جہانزیب کالج میں جاری بی ایس پروگرام میں ہرپروگرام کے لئے مزید 10 نشستیں بڑھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ بی ایس انگلش، فزکس، کیمسٹری، زوالوجی اور باٹنی میں 40 طلبہ وطالبات کو داخلے کی اجازت تھی جسے ایم این اے سلیم الرحمان کی ذاتی دلچسپی پر 40 سے بڑھا کر 50 نشستیں کردی گئیں۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز وائس چانسلر سوات یونیورسٹی سے ایم این اے سلیم الرحمان کی ہدایت پر ان کے نمائندوں نے وی سی سوات یونیورسٹی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے جہانزیب کالج میں ہرپروگرام میں دس دس نشستوں کے اضافہ کی منظوری دے دی جب کہ یونیورسٹی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وائس چانسلر کے مطابق الہ آباد میں اکیڈمک سیکشن جولائی 2019ء سے کام شروع کر دے گا۔

Related posts

سطح سمندر سے 13060 فٹ بلندی پر واقع ”ڈھیروں جھیل“

Ba Khabar Swat

غالیگے پولیس ان ایکشن، روپوش شدت پسند کو گرفتار

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment