چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی، سوات میں سکول معائنہ و صفائی مہم تیز

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے دوسرے حصوں کی طرح سوات میں بھی سکول معائنہ و صفائی مہم تیز کر دی، جس کے دوران ضلع بھر کے سرکاری، نجی بوائز اور گرلز سکولوں اور اسکے ساتھ ساتھ کالجز اور جامعات کے کینٹین اور واٹر ٹینک چیک کئے۔ انہیں بہر صورت حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق بنانا ہوگا۔ یہ بات اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسد قاسم نے پختونخوا ایف ایم ریڈیو سوات کے ہفتہ وار پروگرام حال احوال کو انٹرویو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفت روزہ خصوصی مہم کے دوران تعلیمی اداروں کے اندر اور قرب و جوار میں کئی دکانداروں کو ناقص غذائی اشیا کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا جبکہ انہیں معیاری خوردنی اجناس کی جانچ اور صفائی کی مناسب تربیت بھی دی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد جرمانے نہیں بلکہ شہریوں کو اسلامی احکامات کے مطابق حلال اشیا نیز ملاوٹ اور آلودگی سے پاک معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
۔۔۔۔۔

Related posts

سوات، کورونا میں کمی آنے کا سلسلہ جاری، شرح 3 فیصد تک گر گئی

Ba Khabar Swat

یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات نے یومِ یکجہتیِ کشمیر منایا

Ba Khabar Swat

خوازہ خیلہ، ٹریکٹر کھائی میں جاگرا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment