سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات ملم جبہ کے علاقہ کشورہ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول میں گذشتہ کئی سال سے اساتذہ کی کمی ہے، جس میں ایس ایس کے آٹھ،اسلامیات کے ایک،اردو کے ایک اور انگریزی کے ایک سبجیکٹ سپیشلسٹ کی سیٹیں خالی ہیں، جس کی وجہ سے دور افتادہ علاقوں سے آنے والے سیکڑوں طلبہ کی پڑھائی شدید متاثر ہے۔ طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔ سکول کے طلبہ کا کہنا ہے کہ کشورہ سکول میں اساتذہ کی کمی تبدیلی والی حکومت کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ کیوں کہ زیادہ تر اساتذہ نے سیاسی بنیادوں پر اپنے تبادلے کر رکھے ہیں، کوئی استاد سکول میں ڈیوٹی کرنے کے لیے تیار نہیں۔
