سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سیدو شریف میں پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ پولیس اہلکار جنید نے گھر کے سامنے اپنے پستول سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے سر میں گولی مار کر خو د کشی کرلی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ متوفی پولیس اہلکار کمشنر ہاؤس سیدو شریف میں ڈیوٹی پر تعینات تھا ۔
previous post
