چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیدو شریف، ڈی سی سوات کی زیر صدارت رائٹ ٹو سروسزکمیشن کا اجلاس

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے خدمات تک رسائی (رائٹ ٹو سروسز) کمیشن کا اجلاس ان کے دفتر گل کدہ سیدو شریف میں منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان کے علاوہ آر ٹی ایس کمیشن خیبر پختونخوا کے چیف کمشنر مشتاق جدون نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ہر مہینے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے آر ٹی ایس (رائٹ ٹو سروسز) کا اجلاس منعقد ہو گا، جس کا مقصد معینہ مدت میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا، خدمات کی فراہمی کے معیار کو قائم رکھنا اور خدمات کو شفاف انداز میں عوام تک پہنچانا ہے۔ اجلاس کے شرکا میں ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین، کمیٹی کے ممبرز ایڈیشنل ڈی سی سوات، اے سی ہیڈ کوارٹر بابوزئی اور سیکرٹری؍ ممبر ڈی ایم اوآر ٹی ایس سوات شامل تھے۔

Related posts

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

Ba Khabar Swat

mingora news

Ba Khabar Swat

ایف سی اہلکار کا قاتل ان کا ساتھی نکلا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment