سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے مدین میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا جس میں تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان، اسسٹنٹ کمشنر مدین عابد علی مہمند اورضلع بھر کے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اور افسران کے علاوہ معززین علاقہ، ناظمین، کونسلرز اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، جن میں زیادہ تر مسائل علاقے کے جنگلات، تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر، بجلی، پولیس، میونسپل سروسز اور علاقے میں سیاحت کے فروغ سے متعلق تھے۔ ڈی سی سوات نے مدین کے باشندوں کے مسائل بغور سنے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں آنے والے مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
previous post
