سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ خواجہ آباد میں نامعلوم وجوہات کی بناپرچپل کی فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ سے فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا خام مال جل کرراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ اس کے ساتھ فیکٹری کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔
