سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن پولیس نے 1067مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر دیے۔ریجنل پولیس آفیسر محمد سعید وزیر کی ہدایت پر ملاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم چلائی جس کے دوران میں 1067 مشتبہ افراد، 110 مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے، 8 ایس ایم جی، 8 رائفل، 81 پستول، 21شارٹ گن، 7678،5.00 کلوگرام بارود، 3 ڈائنامیٹ، 60.320 کلوگرام چرس،0.003آئس، 2.806کلوگرام ہیروئن جبکہ 76لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
previous post
