سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات پریس کلب کے صحافیوں کا صحافی نورالحسن کے قتل کے خلاف مظاہرہ، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔ صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی نورالحسن کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور صحافتی خدمات دینے والے دیگر صحافیوں کو تحفظ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے صحافیوں میں تشویش پاتی جاتی ہے، ان کے تشویش کا خاتمہ کرکے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
