سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ اور سیدو شریف کے مختلف یونین کونسلوں کے منتخب نمائندوں اور صارفین نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود کی جانب سے عدالت سیشن جج، تحفظ صارفین کی عدالت میں مقدمہ درج کردیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوات میں بیس سے چوبیس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مقدمہ میں محکمہ سوئی گیس کے جی ایم اور ضلعی انچارج کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے مقدمہ میں 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کرکے محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کو عدالت طلب کرلیا ۔
previous post
