چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پاکستان کے بچوں کا لہو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہے، امیر مقام

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے APS کے بچوں کی شہادت کو قومی تاریخ کا ایک دردناک باب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ 16 دسمبر2014ء کو ہونے والے سانحہ کی یاد اب بھی قوم فراموش نہیں کرسکی۔ یہ پاکستانی قوم کی دہشت گردی کیخلاف عزم کی تجدید کا دن ہے۔ اتوارکو شہدائے اے پی ایس کی برسی کے موقع پر اپنے رنج وغم اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بچوں کا لہو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہے۔ امیر مقام نے کہاکہ یہ سانحہ تھا جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے سیاسی وعسکری قیادت کی مشاورت سے واضح اور دو ٹوک لائحہ عمل مرتب کیاتھا اورپوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک نکتے پر متحدہ، متفق اور یکسو ہوئی تھی۔

Related posts

رشتہ کے تنازعہ پر ملزم کی فائرنگ سے رشتہ دار خاتون قتل

Ba Khabar Swat

کالام، سنو جیپ ریلی کا میلہ اختتام پذیر

Ba Khabar Swat

بحرین، دن دہاڑے ہنگو کا رہائشی قتل

Ba Khabar Swat

Leave a Comment