چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، اینول ٹریکرز میٹ اپ، ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے عبدالجبار بھٹی کی شرکت

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں اینول ٹریکرز میٹ اَپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی اور بین الاقوامی کوہ پیماؤں نے شرکت کی۔ میٹ اپ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مشہور کوہِ پیما اور حالیہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی عبدالجبار بھٹی، آصف بھٹی، کمال حیدر، عمیر حسن، ڈاکٹر شاہد اقبال بھورے والا، سعد طارق رفیق اور جی ایم کے پی ٹورازم علی سید نے کہا کہ پاکستا ن میں دنیا کی کئی بلند ترین چوٹیاں ہیں جن کو سر کرنے کے لیے پوری دنیا سے لوگ آنا چاہتے ہیں۔ پاکستان بشمول سوات میں ایڈونچر ٹور ازم کے ڈھیر سارے مواقع ہیں اور اگر حکومت اس طرف توجہ دے، تو اس سے اربوں روپے کا زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں ٹریکرز میٹ اپ ایک لائق تحسین اقدام ہے۔یہاں کے نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر ہمیں یقین ہے کہ یہ آئندہ دور میں کوہِ پیمائی میں سوات کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نام بھی روشن کریں گے۔

Related posts

سوات میں ایم ایم اے نے ٹکٹوں کا اعلان کردیا

Ba Khabar Swat

کرونا وائرس،پولیس نے ملاکنڈ ڈویژن کے لیے حکمت عملی کا اعلان کردیا

Ba Khabar Swat

Mingora Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment