سوات (بیورورپورٹ) سوات میں دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ مینگورہ کے قریب فضاگٹ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار رحمان علی سکنہ بریکوٹ زخمی ہوگیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں موٹر کار اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 سالہ ثناء اللہ اور ایک60 سالہ خاتون زخمی ہوگئیں۔ تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا ۔
