سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مدین میں قبرستان کے دروازے سے جھولنے والے طلبہ پر چھپر گرگیا، ایک طالب علم جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او مدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گورنمنٹ ہائی سکول مدین کے جماعت نہم کے دو طلبہ سلیم ولد سردارالدین اور صدام ولد محمد رحیم دیر سے اسکول پہنچنے کے بعد گیٹ بند ہونے پر قبرستان میں بیٹھے رہے۔ اس دوران دونوں قبرستان کے گیٹ پر لگے دروازے کے چھپر سے جھولنے لگے کہ اچانک سیمنٹ سے بنا چھپر ٹوٹ کر اُن پر آگر ا جس کے نتیجے میں سلیم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ صدام شدید زخمی ہوگیا۔صدام کو امداد کے لئے اسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔
