چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

گیس لوڈشیدنگ کا خاتمہ ہونے کو ہے، میر ویس سعید

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوئی گیس ملاکنڈ ریجن کے انچارج میاں میر ویس سعید نے کہا ہے کہ سوات میں گیس لوڈشیدنگ کا خاتمہ ہونے کو ہے۔ عوام تسلی رکھیں 12 انچ قطر کی پائپ لائن مردان سے سوات تک پہنچا دی گئی ہے اور جلد اس کا افتتاح ہو گا۔ یوں پورے ضلع میں لوڈشیدنگ اور کم پریشر کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔ وہ پختونخوا ریڈیو سوات سنٹر کے پروگرام ’’د سوات رنگونہ‘‘ میں بطور مہمان گفتگو کر رہے تھے۔ موصوف سے سوئی گیس صارفین کے مسائل اور اس کے حل کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے، جن کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کو بجلی کی طرح بند کیا جاتا ہے۔ البتہ سردیوں میں استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے بیشتر اوقات پریشر کم ہوجاتا ہے جس سے صارفین کی شکایات آتی ہیں۔ پریشر کی کمی کی وجہ سے بیشتر علاقے اس سہولت سے محروم رہ جاتے ہیں۔

Related posts

Motorcycle Accident Leaves One Dead in Kokarey, Swat

Ba Khabar Swat

چپریال، موٹرسائیکل دیوارسے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق

Ba Khabar Swat

پروفیسر سید نبی شاہ سوات تعلیمی بورڈ کا نیا چیئرمین تعینات

Ba Khabar Swat

Leave a Comment