سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل کونسل بابوزئی (مینگورہ)سوات کا اجلاس پریزائڈنگ آفیسر؍ تحصیل ناظم اکرام خان کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کنوینیر فضل حمید خان کی اجازت پر ممبران یوسف علی خان ، ڈاکٹرخالد محمود، علی محمد خان، عمر ربی، اختر خان ایڈوکیٹ، عدنان خان، حاجی محمد انور اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے سو ئی گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ ، پانی اور صفائی کی ناقص صورت حال، سکولوں کے اَپ گریڈیشن اور سیونگز فنڈز کے استعمال اور دیگر مسائل پیش کیے۔
