چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پاکستان برینیاک سکول سیدوشریف میں سا لانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  پاکستان برینیاک سکول سیدوشریف میں سا لانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیاجس میں طلبہ وطالبات، اساتذہ، والدین،ماہرین تعلیم او ر سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ سابق وزیر جنگلات داجد علی خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔سید ظہور الٰہی او رعبداللہ خان بھی تقریب میں موجود رہے ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان برینیاک سکول کے پرنسپل حسین احمد نے کہا کہ پاکستان برینیاک سکول معاشرے کے متوسط طبقے کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہاہے او بہت جلد یہ سوات کا بہترین ادارہ ہوگا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں واجد علی خان نے کہا کہ پاکستان برینیاک سکول ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے جس کے طلبہ و طالبات کی کارکردگی لائق تحسین ہے ۔ انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ اس ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔اس موقع پر سالانہ امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Related posts

سیدو شریف تدریسی ہسپتال، کورونا بلاک میں 6 مریض باقی رہ گئے

Ba Khabar Swat

محکمہ واپڈا اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، عبدالرحیم

Ba Khabar Swat

ملزم کو قتل کرنے والے شخص کی سزائے موت، عمر قید میں تبدیل

Ba Khabar Swat

Leave a Comment