سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) آل پاکستان درجۂ چہارم ملازمین سوات کے صدر سید خطاب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر ملازمین کے چارکول اور دیگر مسائل حل کرے۔ ملازمین کو پروموشن اور اَپ گریڈیشن کا حق بلاعذر دیا جائے۔ درجۂ چہارم ملازمین سے 24 گھنٹے ڈیوٹی لینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ سکول میں ملازمین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومیہ ڈیوٹی کا پرانا طریقۂ کار بحال کیا جائے۔ کلاس فور ملازمین کی پنشن اور دیگر مسائل کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔ درجۂ چہارم ملازمین کو فوری طور پر ٹائم سکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درجۂ چہارم ملازمین کو اپنے جائز حقوق کے لیے احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ 27 جنوری کے احتجاج میں بھر پور شرکت یقینی بنائیں۔
previous post
