سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل کونسل بابوزئ (مینگورہ)کا اجلاس زیر صدارت تحصیل نائب ناظم فضل حمید منعقد ہوا جس میں نو منتخب تحصیل کونسلروں یو سی گل کدہ سے شہزا د شاہ اور یو سی اوڈیگرام سے سمیع اللہ بھی شریک ہوئے۔ اُن سے اسسٹنٹ الیکشن کمشنر اعجاز خان نے باقاعدہ طور پر حلف لیا۔ تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان اوردیگر کونسلروں کا حلف لینے پر نو منتخب تحصیل کونسلروں کو مبارکباد دی اور اُن کو تحصیل کونسل بابوزئی میں خوش آمدید کہا گیا ۔
