چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ، ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، 3 غیر قانونی ڈینٹل کلینک سیل

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، 3 غیر قانونی ڈینٹل کلینک سیل کردیے گئے۔ بھاری مقدارمیں کلینکس سے سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ ہیلتھ کئیر کمیشن کے سینئر انسپکٹر سعید الرحمان اور انسپکٹر افضل عابد نے مینگورہ شہر میں حاجی بابا روڈپر کارروائی کے دوران سرور ڈینٹل کلینک کو غیر رجسٹرڈ ہونے پر سیل کردیا جب کہ اس دوران نان کوالیفائیڈ شخص سرور علی کو پریکٹس کرتے ہوئے پایا گیا۔ افتخار ڈینٹل کلینک کو بھی غیر رجسٹرڈ ہونے پر سیل کردیا گیا اور کلینک میں عماد نامی نان کوالیفائیڈ شخص کو پریکٹس کرتے پایا گیا، اسی طرح ہدایت ڈینٹل کلینک کو بھی غیر رجسٹرڈ ہونے اور اس میں موجود نان کوالیفائیڈ شخص نعمان کو پریکٹس کرتے پاکر سیل کردیا گیا۔

Related posts

تنظیم شہری دفاع سوات کے زیر اہتمام تقسیم اسناد کی تقریب

Ba Khabar Swat

یتیم خانہ ’’پرورش‘‘ کی آٹھویں سالگرہ منائی گئی

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment