سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے نوجوانوں کی تنظیم ’’رنگونہ‘‘ کی جانب سے ودودیہ ہال سیدو شریف میں ’’ذائقہ سوات کا ‘‘ کے نام سے فوڈ، میوزک اور مشاعرہ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ میلہ میں میوزک شو میں پشتو کی معروف گلوکارہ لیلیٰ خان سمیت متعدد گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ودودیہ ہال میں خوراکی سٹال لگائے گئے تھے، جن میں لوگوں نے سرد موسم میں گرم گرم خوراکوں کا مزہ لیا۔ فیسٹول میں مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سوات کے معروف شعرا نے اپنے کلام پیش کیے۔
