سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) چارباغ میں تعمیراتی کام کے دوران مزدور بجلی کی مین لائن سے ٹکرانے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ مستری عمر رزاق چارباغ بازار میں دوسری منزل پر تعمیراتی کام کر رہا تھا کہ اس دوران عمارت کے اوپر گزرنے والی بجلی کی مین لائن سے ٹکراگیا اور کرنٹ لگنے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ ان کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
