چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

موجودہ حکومت زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئی ہے، محمد عزیر

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی 75 فیصد آبادی اس شعبے سے وابستہ ہے جب کہ سوات میں یہ تناسب 85 فیصد بنتا ہے۔ مستقبل میں خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئے دور کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہوچکا ہے۔ لوگ زرعی زمینوں کو کمرشل اور رہائشی عمارات میں تبدیل کرکے آنے والی نسلوں کی بقا اور خوراک کے ذرائع مسدود کرنے سے گریز کریں۔ موجودہ مرکزی و صوبائی حکومتیں زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئی ہیں۔ اس مقصد کے لیے زمینی حقائق پر مبنی بعض ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر محکمہ زراعت سوات محمد عزیر نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’حال احوال‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

Related posts

جہانزیب کالج،شعبہ زوالوجی میں نئے ریسرچرز کے لیے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

Ba Khabar Swat

کنویں میں کام کرنے والا مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

Jahanzeb College Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment