چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ڈویژن بھر میں لاکھ سے زائد افراد قوتِ سماعت سے محروم ہیں، ڈاکٹر اسرار الحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں ایک لاکھ سے زائد افراد قوت سماعت سے محروم ہیں جب کہ یہ تعداد پاکستان میں بھی کل آبادی کے تناسب کا 5فیصد ہے۔ سیدوشریف تدریسی اسپتال میں قوتِ سماعت سے محروم بچوں اور بڑوں کا کامیاب علاج ہورہا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو ہمیشہ کی قوت سماعت کی محرومی سے بچاکر سیدوشریف اسپتال پہنچائیں۔ قوتِ سماعت سے محرومی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سیدومیڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق اور ای این ٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر گلشن حسین نے کہاکہ سیدومیڈیکل کالج میں ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک منظم طریقے سے اس مرض کے علاج کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ پیر اور جمعرات کے روز اس مرض کے بڑے آپریشن کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مزید سہولیات اور الگ آپریشن تھیٹر قائم کرے، تو آپریشن کی تعداد کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

Related posts

3 Persons Injured in Different Accidents

Ba Khabar Swat

تعلیم میں تحقیق کی بدولت انسانی زندگی میں آسانی آئی،پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس

Ba Khabar Swat

سوات کے سونے کے تاجرپر شاہراہِ کشمیر اسلام آباد میں فائرنگ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment